۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ساجد نقوی 

حوزہ/ علامہ ساجد نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اور قانونی حق ہے، سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پر چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80 کے قریب درج ایف آئی آرز فی الفور ختم کی جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ شیعہ علماءکونسل سندھ کے 14فروی کا پر امن ” تحفظ عزا لانگ مارچ“ آئینی اور قانونی حق ہے ۔سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پر چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80کے قریب درج ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلا جواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے جس سے دستبردار ہونا یا اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اس ملک کا نظام ہی الٹا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجواز مقدمات درج کئے جارہے ہیں یہ عمل قابل مذمت ہے ۔ یہ نہایت قابل افسوسناک امر ہے کہ جن کے فرائض میں شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کر نا ہے وہ شہریوں پر بلاجواز مقدمات اور رکاوٹیں ڈالتے نظر آتے ہیں۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اپنے بنیادی شہری حقوق ( مجالس اور جلوسوں کے انعقاد )سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ حکومت 80سے زائد بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آر ز فی الفور ختم کرے ۔  
     

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .